متفرق خبریں

عمران خان کے سات ووٹ کم

اگست 11, 2018 < 1 min

عمران خان کے سات ووٹ کم

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھائیں گے جبکہ قومی اسمبلی کی دو نشستوں حلقہ این اے 65 چکوال اور حلقہ این اے 69 گجرات خالی کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پرویز الہی قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ۔ تحریک انصاف سے اتحاد کے بعد ان کو پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نامزد کیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں بھی ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی ہے اس طرح عمران خان کو وزیراعظم کے الیکشن کے دوران قومی اسمبلی میں یہ دونوں ووٹ نہیں مل سکیں گے ۔

عمران خان اپنی پانچ میں سے چار نشستیں جبکہ غلام سرور خان دو میں سے ایک نشست چھوڑ چکے ہیں اس طرح جیتی ہوئی نشستوں کے مقابلے میں عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے ووٹوں کی تعداد کم ہوگی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے