پاکستان

ہماری غربت سے فراڈ

اگست 12, 2018 < 1 min

ہماری غربت سے فراڈ

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں دو موٹرسائیکل سواروں نے قربانی کا جانور خرید کر جعلی کرنسی پکڑا دی، معصوم بیوپاری پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا ۔ ویڈیو دیکھ کر فاطمہ بھٹو نے مدد کرنے کیلئے رابطہ نمبر مانگ لیا ۔

پشاور کے نواح میں عید قربان کیلئے لگی مویشی منڈی میں پندرہ سالہ زید ولد کرامت اپنا بکرا لے کر آیا ۔ گھر کے پالے بکرے کی قیمت اٹھائیس ہزار ادا کر کے دو موٹر سائیکل سوار لے گئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کرنسی نوٹ جعلی ہیں ۔

معصوم زید یہ دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تو کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنائی ۔ زید پشتو میں لوگوں کے کہلوانے پر بول رہا ہے کہ پولیس میری مدد کرے، میری رقم لوٹائے اور ملزمان کو پکڑے، وہ کہتا ہے کہ (زمونگہ غریبی دا) ہم غربت کا شکار لوگ ہیں ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر امریکا سے فاطمہ بھٹو نے ٹوئٹر پر معصوم زید کا رابطہ نمبر مانگ لیا تاکہ مدد کی جا سکے ۔ اس دوران کئی افراد نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے زید اور اس کے والد کی مدد کر لی ہے اور زید کو اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے بھی سرگرم ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے