پاکستان

حتمی نشستوں کی تفصیلات جاری

اگست 12, 2018 2 min

حتمی نشستوں کی تفصیلات جاری

Reading Time: 2 minutes

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں  کو مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 28 سیٹیں مل گئی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 16 اور پیپلزپارٹی پارٹی کو خواتین کی 9 مخصوص نشتیں ملی ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کو 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ،ایم کیو ایم پاکستان کو 1،1 خواتین کی مخصوص نشست ملی ہے ۔ ق لیگ،بی اے پی، بی این پی کو بھی 1،1 خواتین کی مخصوص نشست مل گئی ۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 نشستیں مل گئی، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو 2،2 اور ایم ایم اے کو 1 نشست ملی ۔

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں کل 158 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے، تحریک انصاف ک جنرل 125 خواتین کی28 اور پانچ اقلتیوں کی نشستیں شامل ہیں ۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ن لیگ کی جنرل 64 ،خواتین کی مخصوص 16 اور دو اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملی ہیں ۔

پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں 53 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلز پارٹی کی 42 جنرل ،خواتین کی 9 نشستیں اور اقلتیوں کی دو نشستیں ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 15 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، متحدہ مجلس عمل کی 12 جنرل ، خواتین کی 2 اور ایک اقلیت کی نشست ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کی قومی اسمبلی میں کل 7 نشستیں حاصل کی، متحدہ قومی موومنٹ جنرل 6 اور خواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے ۔مسلم لیگ ق کی قومی اسمبلی کل 5 نشستیں ہیں، مسلم لیگ ق کی 4 جنرل اور ایک خواتین کی نشست ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں کل 5 نشستیں ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی ،4 جنرل اور ایک خواتین کی مخصوص نشست ہے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں چار نشستیں ہیں ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی تین جنرل اور ایک خواتین کی مخصوص نشست ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے