پاکستان

وزیراعظم کیلئے یک طرفہ مقابلہ

اگست 17, 2018 < 1 min

وزیراعظم کیلئے یک طرفہ مقابلہ

Reading Time: < 1 minute

 قومی اسمبلی کے ارکان ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کر رہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہے جس میں خان کو عددی برتری حاصل ہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ شبہاز شریف کو ووٹ نہیں دے گی ۔

قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے ۔ تاہم وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہو گا جس کے تحت ارکان اسمبلی اپنے اپنے امیدواروں کی لابی میں چلے جائیں گے ۔ اس کے بعد ارکان کی گنتی کی جائے گی اور وزیراعظم کی کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ قائد ایوان کو کامیابی کے لیے کم از کم 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں اور بدھ کو سپیکر کے انتخاب میں 330 ووٹوں میں سے تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر کو 176 ووٹ پڑے تھے ۔

قومی اسمبلی سے منتخب ہونے والے قائد ایوان کل ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے