پاکستان24 متفرق خبریں

سپریم کورٹ: 40 ہزار مقدمات زیر التوا

اگست 17, 2018 2 min

سپریم کورٹ: 40 ہزار مقدمات زیر التوا

Reading Time: 2 minutes

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں اس وقت 40 ہزار 336 سائلین انصاف کے منتظر ہیں ۔

جہانزیب عباسی

پاکستان کی سپریم کورٹ کی پانچوں رجسٹریوں میں زیر سماعت اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی رجسٹریاں قائم ہیں، جہاں سائلین انصاف کیلئے رجوع کرسکتے ہیں ۔ 15 جولائی سے 31 جولائی 2018 تک 15 دنوں میں 891 مقدمات دائر کیے گئے، 507 مقدمات نمٹائے گئے ۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں 15 جولائی سے 31 جولائی تک 441 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 271 مقدمات نمٹا ئے گئے جبکہ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں 105 مقدمات دائر ہوئے، 125 مقدمات نمٹائے گئے ۔ لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری میں 15 دنوں کے دوران 284 سائلین نے رجوع کیا تاہم 111 مقدمات نمٹائے گئے ۔ سپریم کورٹ رجسٹری پشاور میں 52 جبکہ کوئٹہ رجسٹری میں 9 مقدمات دائر ہوئے لیکن 15 دنوں میں کوئی مقدمہ سن کر نہیں نمٹایا گیا ۔

اس وقت سپریم کورٹ میں 40 ہزار 336 سائلین انصاف کے منتظر ہیں ۔ 2018 کے آغاز میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے اعدادو شمار جاری کیے گئے تھے ۔ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پانچوں صوبوں کے ہائیکورٹس اور ماتحت عدلیہ میں 18 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ء ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے