پاکستان پاکستان24

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اگست 20, 2018 < 1 min

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Reading Time: < 1 minute

نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے سولہ رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت حکمران جماعت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے رہنما موجود تھے ۔

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 16 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظور دے دی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا نام وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر منظور کیا گیا ہے اور انھوں نے 20 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا ۔

منظور کردہ کابینہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا قلمدان سنھالیں گے تاہم وزیرِ داخلہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو وزیر دفاع کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دی گئی ہیں، وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار کی وزارت دینے کی منظوری دی گئی ۔ بہاولپور کے حلقے این اے 172 سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ریاستی و سرحدی امور کی وزارت سونپی گئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے