متفرق خبریں

نواز شریف کی عدالت میں گفتگو

اگست 20, 2018 < 1 min

نواز شریف کی عدالت میں گفتگو

Reading Time: < 1 minute

نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لیگی رہنماؤں  سے موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جبکہ وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کو اسلام آبادہائیکورٹ میں زیرسماعت ضمانت کی درخواست پربریفنگ دی ۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات سے متعلق نوازشریف نے کہاکہ اخراجات خود برداشت کیے ثبوت کے طور پر ادا کیے گئے چیکس موجود ہیں ۔

احتساب عدالت پیشی کے موقع پر نوازشریف نے شلوارقمیض پرنیلی وسکٹ پہنے ہوئی تھی ۔ سماعت کے دوران پرویزرشید ، طارق فضل چوہدری اور چوہدری تنویرکمرہ عدالت میں پہنچے، پرویزرشید نے نوازشریف کوموجودہ سیاسی صورتحال سے اگاہ کیا ۔ سماعت کے بعد سینئروکیل خواجہ حارث نے بھی نوازشریف سے 15 منٹ تک ملاقات کی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست ضمانت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

صحافی نے نوازشریف سے وزیراعظم ہاوس کے خرچوں سے متعلق سوال کیا تو نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کرتے تھے، ثبوت کے طورپر ادا کیے گئے چیکس بھی موجود ہیں ۔ سماعت کے بعد نوازشریف کوانتہائی سیکیورٹی میں ایک بار پھراڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے