پاکستان24 عالمی خبریں

 افغانستان: عید کی صبح راکٹ حملے

اگست 21, 2018 < 1 min

 افغانستان: عید کی صبح راکٹ حملے

Reading Time: < 1 minute

افغانستان میں عیدالاضحیٰ کی صبح راکٹ حملے کئے گئے ہیں ۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق نماز عید کے بعد افغان صدر کے خطاب کے دوران عسکریت پسندوں نے صدارتی محل کے قریب راکٹ داغے جس میں سفارتی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ حکام کا کہنا  ہے کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے ۔

خبر رساں ا یجنسی طلوع نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے کم از کم 12 راکٹ فائر کیے تاہم مقامی افراد نے راکٹوں کی تعداد 22 تک بتائی ۔ کابل پولیس کے ترجمان حشمت ستانکزئی نے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوا جس کے بعد 10 بجے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں جو افغان فوج کی جوابی کارروائی تھی۔ ترجمان کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

حکام کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے، ترجمان حشمت ستانکزئی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ٹرک کے پیچے چھپ کر حملہ کیا اور پے درپے کئی راکٹ برسائے، جن میں سے 2 راکٹ صدارتی محل پر بھی لگے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے