عالمی خبریں

مجھے کچھ ہوا تو لوگ غریب ہو جائیں گے

اگست 23, 2018 < 1 min

مجھے کچھ ہوا تو لوگ غریب ہو جائیں گے

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر نے اپنے مواخذے سے متعلق افواہوں کے بارے میں رد عمل دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام ملکی معیشت کو نقصان پہنچائے گا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس اینڈ فرینڈز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر کبھی میرا مواخذہ ہوا تو مارکیٹ مندی کا شکار ہو جائے گی ۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سب لوگ غریب ہو جائیں گے ۔ ٹرمپ نے اپنے سر کی طرف اشارے کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کے بغیر آپ دیکھیں گے کہ اعداد کیسے پلٹ کر جاتے ہیں ۔ میڈیا میں یہ تاثر ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مواخذے کے معاملے پر کم ہی بات کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کے اقرارِ جرم کے بعد سخت دباؤ میں ہیں۔ وکیل کوہن نے کہا تھا کہ انھوں نے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ سے جنسی تعلق رکھنے والی خواتین کو خاموش رکھنے کے لیے رقم دے کر قانون کی خلاف ورزی کی تھی ۔ تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوںوں خواتین کو رقم کی ادائیگی انتخابی مہم کے قانون کی خلاف ورزیوں میں شامل نہیں ہوتی ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے