پاکستان

کابینہ اجلاس کا ایجنڈا

اگست 24, 2018 < 1 min

کابینہ اجلاس کا ایجنڈا

Reading Time: < 1 minute

سات نکاتی ایجنڈے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کرنا بھی شامل ہے ۔ دیگر نکات میں غیر ملکی دورے، ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا آڈٹ، شجر کاری مہم، ملک بھر میں صفائی مہم اور صوابدیدی فنڈ کا خاتمہ شامل ہے ۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹیاں کم کرنے کی مخالفت کر دی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ۔2011 میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

سمری کے مطابق ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کا مقصد توانائی بحران پر قابوپانے اور بجلی کی بچت کے لیے کیا گیا، ہفتے میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود سرکاری دفاتر کے اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رکھے گئے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے تب بھی اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رہیں گے اور ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی مرضی ہے ہفتے کی چھٹی ختم کرنی ہے یا جاری رکھنی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے