پاکستان

امریکی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات

اگست 24, 2018 < 1 min

امریکی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، دوسری طرف ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کی۔وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے متوقع دورہ پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو بحال کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات گزشتہ رات کے اس واقعہ کے بعد ہوئی ہے جب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کو پاکستان نے غلط قرار دے کر درست کرنے کیلئے کہا تھا اور امریکا نے انکار کر دیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے