پاکستان پاکستان24

کل جماعتی اجلاس کے فیصلے

اگست 25, 2018 < 1 min

کل جماعتی اجلاس کے فیصلے

Reading Time: < 1 minute

مری میں کل جماعتی کانفرنس کا اختتام ہو گیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی نے مشاورت کےلئے رات تک وقت مانگا جبکہ باقی جماعتوں نے شہباز شریف کو اختیار دیا کہ کل مشاورت کے بعد نام کا اعلان کر دیا جائے ۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو عجلت میں ووٹرز متعارف کرانے پر تحفظات ظاہر کئے گئے اور کہا گیا کہ آئی ٹی ماہرین کے مطابق اس نظام کو ہیک کیا جا سکتا ہے، اس نظام کی سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا ٹیکنیکل سسٹم پہلے ہی ناکام ہوچکا ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کو دھمکیاں آرہی ہیں اس کا نوٹس لیا گیا، احسن اقبال کے مطابق دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، یہ بنیادی حقوق کےلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اپوزیشن رہنماؤں کوٹارگٹ کرنے کا نوٹس لیا جائے اور انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

اجلاس نے کہا کہ نواز شریف اور انکے خاندان کو قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، موجودہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ۔ اجلاس کے شرکا نے وزیرستان میں نہتے لوگوں پر فائرنگ کی مذمت کی اور واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ امیدوار ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے