پاکستان

زرداری اور فریال پیش ہو گئے

اگست 27, 2018 < 1 min

زرداری اور فریال پیش ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا ایف آئی اے میں بیان قلمبند کرلیا گیا ہے ۔ دونوں سے آدھا گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کرا دیا۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے چوتھی بار سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا. ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سے 35 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے مقدمات بناۓ تھے تاہم اپوزیشن کو تقسیم رکھنے کے لئے خود پر مقدمات چلانے کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے تاہم آج دونوں ملزمان ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پر پیش ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے