پاکستان پاکستان24

لوٹی دولت کی واپسی چیلنج ہے وزیراعظم

اگست 27, 2018 < 1 min

لوٹی دولت کی واپسی چیلنج ہے وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے اجلاس میں منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر امور پر حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹی اور غیر قانونی طریقے سے باہر بھیجی گئی رقوم کی واپسی ایک بڑا چیلنج ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے نمٹنا اور ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی ایک بڑا چیلنج ہے، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسی چیزوں اور اقدامات کی روک تھام کےلئے موثر پالیسی اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا، انہوں نے کرپشن کی روک تھام کےلئے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور وہ اپنی رقوم۔وطن لانا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے ہر طرح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانا ہوگی، اس حوالے سے وزارت داخلہ اور ماتحت ادارے اپنا کردار ادا کریں جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں، قبل ازیں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے