پاکستان

زردای کا بیان حلفی

اگست 28, 2018 < 1 min

زردای کا بیان حلفی

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے ۔ ایک صفحے کا بیان حلفی این آر او مقدمات پر دائر درخواست کے جواب میں جمع کرایا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں این آر او قانون سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کے ازالے کیلئے دائر درخواست کے جواب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بتایا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد نہیں ۔

بیان حلفی میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ میرا کوئی بنک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں ہے اور اس بیان حلفی میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں ۔

بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا ہے جبکہ این آر او قانون کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل ہوگی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے