پاکستان پاکستان24

جی ایچ کیو دورے کا سرکاری بیان

اگست 30, 2018 < 1 min

جی ایچ کیو دورے کا سرکاری بیان

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش خطرات پر تفصیلی بریفنگ لی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قوم کے تعاون سے قابو پالیں گے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دفاع، خزانہ، خارجہ امور، اطلاعات و نشریات اور داخلہ۔کے وزراء کے ہمراہ جنرل۔ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر وزیراعظم کا آرمی چیف۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے شہداء کی یادگار پر پھول۔چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جی ایچ کیو دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کو سیکیورٹی صورتحال، درپیش خطرات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، آپریشن ردالفساد میں۔پیش رفت، کراچی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے اور مادر وطن کے دفاع کےلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قوم کے تعاون سے قابو پالیں گے، انہوں نے پاک فوج کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کےلئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان جلد پر امن اور خوشحال ہو کر آگے بڑھے گا،، آرمی چیف نے پاک فوج۔پر اعتماد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج قوم کی امنگوں پر۔پورے اترے گی اور ملک کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے