پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے سینتیس پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت دوروپے اکتالیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت چھیالیس پیسے کم کی گئی ہے ، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں انسٹھ پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو بارہ روپے چورانوے پیسے سے کم ہوکر ایک سو چھ روپے ستاون پیسے، پٹرول کی قیمت پچانوے روپے چوبیس پیسے سے کم ہوکر بانوے روپے تراسی پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت تراسی روپے چھیانوے پیسے سے کم ہوکر تراسی روپے پچاس پیسے پرآگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں انسٹھ پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد اس کی قیمت پچھہتر روپے سینتیس پیسے سے بڑھ کرپچھہتر روپے چھیانوے پیسے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین