پاکستان

نیب کی سپریم کورٹ میں اپیل

ستمبر 1, 2018 < 1 min

نیب کی سپریم کورٹ میں اپیل

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو(نیب )نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی منتقلی کااسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ ہائي کورٹ نے نواز شريف کی درخواست پر ريفرنسزمحمد بشیر سے دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم ديا تھا ۔

قومی احتساب بیورو نے اپیل ميں نوازشریف اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو فریق بنایا ہے۔ نیب کی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کو سزا کے بعد دونوں ریفرنس زیر التواء تھے ۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریفرنسز منتقلی کا فیصلہ دیتے وقت ریفرنسز کےحقائق کا درست جائزہ نہیں کیاگیا لہٰذا ہائیکورٹ کا دونوں ریفرنسز کی منتقلی کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ نیب ہائیکورٹ کے فیصلے سے متاثرہ فریق ہے، نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنس جج محمد بشیر کو سماعت کے لیے واپس بھیجے جائیں ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےنواز شریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست پر 7 اگست کو فیصلہ سنایا تھا،دونوں ریفرنسزاحتساب عدالت نمبر2 جج ارشد ملک کی عدالت منتقل کرنےکاحکم دیاتھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے