پاکستان

نائجیریا میں پھنسے دو پاکستانی

ستمبر 2, 2018 2 min

نائجیریا میں پھنسے دو پاکستانی

Reading Time: 2 minutes

نائجیریا کی جیل میں 16 ماہ سے قید دو پاکستانیوں کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط سامنے آیا ہے ۔ کیپٹن نصیر خان اور تھرڈ انجینئر محمد اعجاز نے خفیہ طور پر پیغام ریکارڈ کرکے پاکستان بھیجا ہے ۔

کپتان نصیر خان کا تعلق کراچی جبکہ تھرڈ انجینئر محمد اعجاز کا تعلق راولپنڈی سے ہے، دونوں نے مارچ 2017 میں اقلیم شپنگ کمپنی میں نوکری حاصل کی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے انھیں پہلے یونان اور پھر نائیجیریا روانہ کیا۔ خط کے مطابق نائیجیریا میں تیل لوڈ کرنے کا اجازت نامہ مانگنے پر انھیں عملا یرغمال بنا لیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسی دوران نائجیرین نیوی نے چھاپہ مار کر سب کو گرفتار کر لیا۔

خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نائجیرین تفتیشی ایجنسیوں نے دونوں پاکستانیوں کو کلئیر کیا جبکہ تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث نائیجیرین رہا ہو چکے ہیں۔  خط کے مطابق عدالت نے ضمانت کیلیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے اور ایک نائجیرین اور ایک پاکستانی کی ضمانت مانگی، لواحقین اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ خط کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھی خاطر خواہ معاونت نہیں کی، صرف ایک بار 100 ڈالر روپے خرچہ دیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے میں تعینات عاصم نامی شخص نے مسلسل جھوٹی تسلیاں دیں۔

خط میں وزیر اعظم وزیر خارجہ اور چیف جسٹس سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ دونوں افراد کے اہل خانہ کی شدید ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے