پاکستان پاکستان24

شہد اور تیل ثابت ہو گئے

ستمبر 3, 2018 < 1 min

شہد اور تیل ثابت ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

کراچی کے اسپتال میں قیدی شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد کی گئی دونوں بوتلوں میں موجود مواد کا کیمیائی تجزیہ کرنے کے بعد لیبارٹی رپورٹ آ گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایک بوتل میں شہد جبکہ دوسری میں زیتون کا تیل ہے ۔ دوسری جانب شرجیل میمن کے خون کے نمونے کی بھی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اس میں الکوحل شامل نہیں ۔

یاد رہے کہ سنیچر کے روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیا الدین اسپتال کراچی میں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے کا اچانک دورہ کیا تھا اور بعد ازاں عدالت میں کہا تھا کہ ان کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی ہیں ۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل تھا ۔

چیف جسٹس کے چھاپے کے بعد شرجیل میمن کے کئی ملازموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے