کھیل

احسان مانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

ستمبر 4, 2018 < 1 min

احسان مانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

Reading Time: < 1 minute

عمران خان کے نامزد احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ان کا انتخاب تین سال کے لیے متفقہ طور پر عمل میں آیا ہے ۔ بورڈ گورننگ کمیٹی کے کسی رکن نے احسان مانی کے مقابلے پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔

اس سے قبل 20 اگست کو نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیرمین نامزد کرنے کا اعلان کردیا تھا جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق نہیں تھا ۔

اس کے کچھ دیر بعد ہی عمران خان کی جانب سے احسان مانی کو آئین کے مروجہ طریقہ کار کے تحت بورڈ آف گورنرز میں نامزد کرنے اور انتخاب کے بارے میں ایک اور ٹوئٹر پیغام سامنے آیا تھا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق بورڈ آف گورنرز دس ارکان پر مشتمل ہے جس میں چار ارکان بورڈ سے الحاق رکھنے والے اداروں کے نمائندے ہوتے ہیں جبکہ چار کا تعلق ریجنز سے ہوتا ہے۔ دو ارکان حکومتی نمائندے ہوتے ہیں۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے