متفرق خبریں

جھوٹی خبر پر معافی مانگ لی

ستمبر 6, 2018 < 1 min

جھوٹی خبر پر معافی مانگ لی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سوشل میڈیا نے ملک کے سرکاری ٹی وی چینل کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے ۔ تین روز قبل گوجرانوالہ سے سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کی ایک شادی تقریب میں شرکت کی تصاویر فیس بک اور ٹوئٹر پر پھیلا کر دعوی کیا گیا کہ انہوں نے 79 برس کی عمر میں 26 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے ۔

ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت سے صحافیوں نے بھی پھیلایا جس کے بعد بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات نے بھی اس کو بطور خبر نشر و شائع کیا ۔ تاہم بعد ازاں افتخار چیمہ کے بیٹے عثمان احمد کی جانب سے اس کی تردید کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اس انتباہ کے بعد بہت سے جانے پہچانے رپورٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے وہ تصاویر ہٹا دیں ۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی چینل نے بھی جسٹس ر افتخار چیمہ کی وضاحت کو اپنی خبروں میں جگہ دی اور ناظرین سے معذرت بھی کی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے