پاکستان

ارکان پارلیمان کیلئے گیارہ کروڑ کی سہولت

ستمبر 7, 2018 < 1 min

ارکان پارلیمان کیلئے گیارہ کروڑ کی سہولت

Reading Time: < 1 minute

پارلیمنٹ لاجز کے نئے مکینوں کی آسائش کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے ہیں ۔ وفاقی ترقیاتی ادارے نے قومی اسمبلی کے اراکین کی رہائش گاہ پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کے لئے 11 کروڑ 35 لاکھ روپے کے ٹیندرز جاری کئے ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کے لئے 3 کروڑ روپے کا نیا فرنیچر خریدنے کا ٹینڈر دے دیا گیا جبکہ پرانے فرنیچر کی پالش پر 45 لاکھ روپ خرچ ہوں گے، پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے کیلئے 95 لاکھ روپے کا ٹینڈر دیے دیا گیا، ارکان پارلیمنٹ کے کچنز پر 60 لاکھ روپے لگیں گے ۔

نئے ارکان کی رہائش گاہوں کے لئے 50 لاکھ کے پردے خریدنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ کے قالین خریدے جارہے ہیں ۔ ٹینڈر کے مطابق ارکان کی گاڑیوں کو دھوپ بارش سے بچانے کے لئے دو کروڑ کی لاگت سے پارکنگ پر نئی شیڈ لگائی جائے گی ۔

پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے لئے دو کروڑ 80 لاکھ کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کے کمروں کی سیلنگ 30 لاکھ میں نئی کی جائے گی ۔ ارکان پارلیمنٹ کے لئے 25 لاکھ روپے کے کوکنگ رینج خریدنے کا ٹینڈر بھی دے دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے