پاکستان

ایمبولینس پر فائرنگ میں 4 جاں بحق

ستمبر 7, 2018 < 1 min

ایمبولینس پر فائرنگ میں 4 جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

سندھ کے شہر شکار پور میں جھگڑے کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکھن کے علاقے میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے ۔

مقامی افراد کے مطابق ایک جھگڑے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے جن کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ مخالف گروپ نے ایمبولینس پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ایمبولینس میں سوار ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور سندھ حکومت سے کہا ہے کہ ملزموں کو فوری قانون کے شکنجے میں لایا جائے ۔ وزیراعلی سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگل کا قانون نہیں ہے پولیس ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے