پاکستان

اسلام آباد: خاتون پر پولیس کا تشدد

ستمبر 7, 2018 < 1 min

اسلام آباد: خاتون پر پولیس کا تشدد

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں لیڈی پولیس نے بھی ملزمان پر تشدد شروع کر دیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس تشدد کا شکار خاتون نے درخواست کی ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

محنت کش خاتون عابدہ نے پولیس کے بدترین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پولیس کے ہی ایس ایس پی آپریشن کو داد رسی کیلئے درخواست دے دی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چند ہزار روپے معاوضے کے عوض کام کرتی تھی، مالک مکان کو تنخواہ بڑھانے کا کہنے پر سونا چوری کا الزام لگا دیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق رات ایک بجے گھر سے اٹھایا گیا، وویمن تھانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں خاتون اے ایس آئی کلثوم اور پولیس اہلکار شامل تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے