پاکستان24 متفرق خبریں

ٹی وی چینل ماموں بن گیا

ستمبر 9, 2018 < 1 min

ٹی وی چینل ماموں بن گیا

Reading Time: < 1 minute

انگریزی زبان کے مزاحیہ روزنامے ‘دی ڈیپنڈنٹ’ نے ٹی وی چینل 24 نیوز کو ماموں بنا دیا اور بعد میں اس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

مزاحیہ روزنامے نے آن لائن ایڈیشن میں امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین شاہد خان کے حوالے سے خبر شائع کر کے ٹوئٹ کیا کہ اس نے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کی تردید کی ہے ۔ ٹی وی چینل 24 نیوز نے اس خبر کو سچ سمجھ کر اپنی اسکرین پر سجا دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ خبر کے آغاز میں بھی واضح لکھا ہے کہ اس کی بنیاد تخیل / فکشن پر ہے مگر اس کے باوجود ٹوئٹر سے اس کا نقل کر کے نشر کر دیا گیا ۔

مگر کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ اس خبر کے اسکرین شاٹس لے کر مزاحیہ اخبار نے دوبارہ ٹوئٹ کر کے چینل کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ہماری تیز رفتار اور زبردست صحافت کو آپ نے عزت بخشی ۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ 24 نیوز میں کسی نے شکریے کی خبر بھی نشر کی ہے یا نہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے