پاکستان24 متفرق خبریں

انصافی وزیر کی جعل سازی

ستمبر 10, 2018 < 1 min

انصافی وزیر کی جعل سازی

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کا سوشل میڈیا ونگ اپنی جعل سازی اور دروغ گوئی کیلئے مشہور ہے مگر اب ان کے وزیروں نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر جھوٹ اور جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو متاثر کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

ایسے ہی ایک ٹوئٹ پر اب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی کو شرمندگی کا سامنا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر کے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ۔ شہرام ترکئی نے انگریزی روزنامے ڈان کی ایک جعلی پوسٹ ٹوئٹ کی تھی جس پر 1947 کی تاریخ درج تھی اور خبر میں قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے چندے کی اپیل کی تھی ۔

بظاہر اس جعلی پوسٹ اور ٹوئٹ کے ذریعے تحریک انصاف کے وزیر اپنے وزیراعظم عمران خان کی چندے کی اپیل کا دفاع کرنا چاہتے تھے مگر سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صحافیوں اور تحقیق کار صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد ان کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کر کے افسوس کا اظہار کرنا پڑا ۔

اس پوسٹ پر روزنامہ ڈان 30 اگست 1947 بروز اتوار لکھا ہے ۔ کچھ صارفین نے شہرام ترکئی سے کہا ہے کہ کم از کم آئندہ تاریخ ہی درست کر لینا، 1947 کے 30 اگست کو اتوار نہیں سنیچر تھا جبکہ یہ بھی دیکھ لینا تھا کہ پاکستان بننے کے صرف سولہ دن بعد کتنے پاکستانی بیرون ملک ہوں گے جن سے قائداعظم نے عطیہ دینے کی اپیل کی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے