پاکستان

کم ظرف لوگ ہیں، چیف جسٹس

ستمبر 11, 2018 < 1 min

کم ظرف لوگ ہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کو بھیک کہنے والے کم ظرف لوگ ہیں ۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیے ۔ ڈیم کیلئے کالونی بنانے والے ایک ٹھیکیدار نے عدالت میں دعوی کیا کہ وہ قومی جذبے سے ڈیم کم خرچ پر بنانے کیلئے کام کریں گے ۔

اس دوران ڈیمز فنڈز کے حوالے سے چیف جسٹس کے اہم ریمارکس سامنے آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنا فریضہ سرانجام دیتی ہیں وہ بھیک نہیں مانگتیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو الزام لگا رہے ہیں کہ ہم ڈیمز فنڈز کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے، چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے پاس کوئی عذر (ایکسیوز) نہیں ہے وہ بھیک کا الزام لگا رہے ہیں ۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ ان لوگوں کا ظرف ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ظرف نہیں بلکہ کم ظرف لوگ ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے