متفرق خبریں

کلیم امام نے کلین چٹ دیدی

ستمبر 12, 2018 < 1 min

کلیم امام نے کلین چٹ دیدی

Reading Time: < 1 minute

پاکپتن کے ضلعی پولیس افسر کو ہٹانے کا سبب بننے والے واقعات کی تحقیقات رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ انکوائری کرنے والے انسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام نے معاملے کے تمام کرداروں کو کلین چٹ دے دی ہے، کسی پر بھی ذمہ داری عائد نہ کی گئی ۔

سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی کلیم امام نے پاکپتن کے ڈی پی او رضوان گوندل کو ہٹانے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے جمع کرا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں تمام حالات و واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے تاہم کسی کو بھی ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا ۔ انکوائری رپورٹ سے یہ بات واضح ہے کہ آئی جی کلیم امام نے وزیراعلی پنجاب، ان کے دوست احسن جمیل گجر کو بھی کلین چٹ دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے پولیس افسر رضوان گوندل پر دباؤ نہیں ڈالا، وزیراعلی کے دوست احسن جمیل گجر نے بھی کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ بنتا ہو ۔ رپورٹ میں خاور مانیکا اور ان کے بچوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کا تفصیلی ذکر ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کو سیاسی مخالفین کی جانب سے نشانے بنائے جانے کا خدشہ تھا ۔ انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی پولیس افسر کو آئی جی کے ذریعے وزیراعلی کے دفتر بلایا جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے