متفرق خبریں

اینکر شاہد مسعود کی ضمانت منسوخ

ستمبر 14, 2018 < 1 min

اینکر شاہد مسعود کی ضمانت منسوخ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے سینیئر سول جج کی عدالت نے اینکر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی وی کریشن کیس میں یہ وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں ۔ مقدمے کی سماعت ڈیوٹی جج ارم نیازی نے کی ۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکڑ شاہد مسعود مبینہ طور پر تین کروڑ اسی لاکھ کی بد عنوانی میں ملوث ہیں اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا ۔ اس معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

کیس کی سماعت کے دوران ملزم اینکر کی جانب سے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے ۔ عدالت نے ملزم کا پوچھا کہ وہ کیوں پیش نہیں ہوئے وہ تو ضمانت پر ہیں، ان کی حاضری ضروری ہے ۔ وکیل نے کہا کہ موقع دیا جائے پیش ہو جائیں گے ۔ جج نے کہا کہ ضمانت منسوخ کی جاتی ہے ملزم جہاں کہیں بھی ہے پیش کیا جائے ۔

اس سے قبل تفتیشی افسر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینیر سول نے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے جس پر اینکر نے پیش ہو کر ضمانت حاصل کر لی تھی ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا موقف ہے کہ شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے