پاکستان پاکستان24

اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی

ستمبر 15, 2018 < 1 min

اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، اس سے دستبردار نہیں ہوئے، اتفاق ہوا تو کالاباغ ڈیم بھی بنے گا ۔

چیف جسٹس نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں میرے سامنے پانی کے ایشوز آئے، کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے گی، جب میں نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ پانی کا مسئلہ تو پورے ملک کا ہے، آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہوگی، ماہرین سے پانی کی قلت پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کا واحد حل ڈیم کی تعمیر ہے، کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، اس سے دستبردار نہیں ہوئے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ برسوں میں خشک سالی پاکستان کا مستقبل نہیں بننے دیں گے، جب میں نے ڈیم مہم شروع کی تو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ایک تحریک بن جائے گی جہاں بچے اور بچیاں ڈیم فنڈز کے لیے پیسے جمع کروا رہے ہیں، خواجہ سراؤں کی جانب سے ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینے پر خوشی ہوئی، میری نظر میں سب لوگ ڈیم کے محافظ ہیں اورآپ کو ہی پہرہ دینا ہے تاکہ ڈیم پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے