پاکستان

نجی اسکولز فیس مقدمات

ستمبر 18, 2018 < 1 min

نجی اسکولز فیس مقدمات

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بڑے اسکولز اب فریق ہیں کیس میں اپنا دفاع کریں ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نجی اسکولوں کی ہائیکورٹ فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ عدالت نے ملک بھر کی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں زیرسماعت اسکولوں کے ایک جیسے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ نے 4 اکتوبر کو نجی اسکولوں کے تمام مقدمات سننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر اس معاملے کو سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں، اسکولوں نے اس معاملے میں خود اپنا دفاع کرنا ہے، یہ اہم مسئلہ ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے