پاکستان24 متفرق خبریں

فیصلے پر ردعمل

ستمبر 19, 2018 < 1 min

فیصلے پر ردعمل

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر انصافی اور ن لیگی ہمدردوں میں جملے بازی جاری ہے ۔

اس دوران سیاسی رہنماؤں نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ ردعمل دیا

ان مع العسر یسرا ۔

مولانا فضل الرحمان کا سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی پر رد عمل میں کہنا تھا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہر تنگی کے بعد آسانی ہے، مولانا فضل الرحمان نے قرآنی آیات کے ساتھ ردعمل کے طور پر بیان جاری کیا ۔

شہباز شریف نے بھی ردعمل کیلئے قرآن کی آیت کا سہارا لیا اور یہ ٹوئٹ کیا ۔

حق آ گیا اور باطل مٹ گیا اور باطل مٹنے کیلئے ہی ہے ۔

یاد رہے کہ اپنی خوشی اور افسوس کیلئے قرآن و حدیث کے عربی جملوں کا ٹرینڈ فوجی ترجمان نے متعارف کرایا تھا جنہوں نے الیکشن کے بعد لکھا تھا کہ

وتعز من تشا و تذل من تشا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے