پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت نے 50 ارب قرض لے لیا

ستمبر 20, 2018 < 1 min

حکومت نے 50 ارب قرض لے لیا

Reading Time: < 1 minute

گردشی قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا اور حکومت کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔ حکومت نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے فوری ریلیف کے طور پر پچاس ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایک طرف نجی پاور پلانٹس کو مسلسل عدم ادائیگیوں کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں پر آئی پی پیز نے عدم ادائیگیوں کے رجحان کے پیش نظر بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ آئی پی پیز کی دھمکی کے بعد حکومت نے بجلی کی پیداوار میں تسلسل کو قائم رکھنے کےلئے پچاس ارب کی فوری ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مقررہ رقم بینکوں سے قرض لے لی گئی ہے ۔ ادائیگی پاور پلانٹس کو پیر کے روز کر دی جائے گی تاکہ بجلی کی پیداوار میں تسلسل برقرار رہے اور کوئی مشکل نہ ہو ۔

حکومت نے پچاس ارب روپے کا یہ قرض تقریباً سات فیصد کی بھاری شرح سود پر لیا ہے جس کی ادائیگی کیسے اور کہاں سے کی جائے گی اس کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے