پاکستان

ملاقات منسوخی پر مایوس

ستمبر 22, 2018 < 1 min

ملاقات منسوخی پر مایوس

Reading Time: < 1 minute

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخی پر بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت نے امن مذاکرات کا بہترین موقع ضائع کیا ۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخی کے لیے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتےہوئے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، جنہیں پاکستان مسترد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے باضابطہ آلام سے قبل کے ہیں، بھارتی اعلان سے دو روز پہلے بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت ہوئی، پاکستان رینجر نے اس ہلاکت سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اہلکار کی لاش ڈھونڈنے میں مدد کی، پاکستان نے بھارت کو مذکورہ واقعے کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ہے۔

پوسٹل ٹکٹس پر نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی تصویر پر بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر 25 جولائی سے قبل شائع ہوئی اور اس کا مقصد کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں خطے کو امن ترقی کے راستے پر ڈالنے کا موقع گنوا دیا، وزیراعظم عمران خان نے پر امن ہمسائیگی کے نظریے کو اپناتے ہوئے بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہش کی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات منسوخی سے پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے