کھیل

انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ستمبر 22, 2018 2 min

انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

Reading Time: 2 minutes

ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف 163 رنز کا ہدف فقط دو وکٹوں کے نقصان پر 29 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ کپتان روہت شرما نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا اور ابتدا سے ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں اور ٹیم قدم جما کر نہ کھیل سکی ۔ فخر زمان کوئی رن بنائے بغیر بھونیشور کمار کی بال پر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اس قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔ دونوں اوپنرز کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی ۔ مگر جب بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اُس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 85 تھا۔ اس کے بعد تو ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔ کیدار جادھو نے سرفراز احمد، آصف علی کی وکٹیں لیں جبکہ شعیب ملک 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پاکستان کا مڈل آرڈر ڈھیر ہوگیا ۔

میچ کے دوران انڈیا کی ٹیم کے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کراتے ہوئے اچانک گر پڑے ۔ اُنہیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہردک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں ۔

انڈین کپتان روہت شرما شاداب خان کی گوگلی کا شکار ہوئے اور کلین بولڈ ہوئے ۔ فہیم اشرف نے شکھر دھون کی وکٹ لی جو 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے