پاکستان24 متفرق خبریں

لیگی وفد پی پی کے پاس

ستمبر 23, 2018 < 1 min

لیگی وفد پی پی کے پاس

Reading Time: < 1 minute

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے مدد مانگ لی ہے ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کے وفد نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگاہ جا کر پیغام پہنچایا ہے ۔

راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد کی نیر بخاری سے اہم ملاقات ہوئی ہے، وفد میں سینیٹر چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل شامل تھے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ راجہ ظفرالحق نے نواز شریف کا پیغام پیپلز پارٹی تک پہنچایا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی پیش کش کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس پارٹی کا امیدوار رنر اپ ہے وہی ضمنی انتخاب میں امیدوار ہو،  صوبہ وار امیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں ۔ ذرائع کے مطابق نیر بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا موقف پارٹی قیادت تک پہنچاوں گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے