پاکستان24 متفرق خبریں

مفرور شعیب شیخ گرفتار

ستمبر 25, 2018 < 1 min

مفرور شعیب شیخ گرفتار

Reading Time: < 1 minute

بول ٹی وی کے مالک اور ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کے مرکزی مجرم شعیب شیخ نے گرفتاری دے دی ہے ۔ شعیب شیخ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں سزا پانے والے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شیخ کو کل سول جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جولائی 2018 میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا پانے والے مجرموں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کیں تھیں۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ مجرموں کے سرینڈر کرنے سے پہلے ان اپیلوں پر سماعت نہیں کی جا سکتی۔ شعیب شیخ اور دیگر پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ شعیب شیخ اور دیگر بائیس ملزمان کو دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے