پاکستان24 عالمی خبریں

زلزلے اور سونامی سے 384 اموات

ستمبر 29, 2018 < 1 min

زلزلے اور سونامی سے 384 اموات

Reading Time: < 1 minute

انڈونیشیا میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 384 ہو گئی ہے، متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ زلزلہ سولاویسی جزیرے میں آیا ہے ۔

حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی ۔ حکومت نے 384 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام ہلاکتیں پالو شہر میں ہوئی ہیں ۔

شہر میں زلزلے اور پھر سونامی کے نتیجے میں تباہی ہوئی ہے، کئی نعشیں شہر کی گلیوں میں پڑی ہیں جبکہ عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں ۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے عارضی مراکز بنائے گئے ہیں کیونکہ شہر کے ہسپتال کو بھی زلزلے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے ۔ پالو شہر کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا ہے تاہم حکام اڈے پر کئی فوجی ہوائی جہازوں کو اتارنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں امدادی سامنا تھا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے