خاتون پولیس اہلکار کا ریپ

اسلام آباد میں خاتون پولیس اہلکار کا ریپ کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل سے نامعلوم شخص نے گزشتہ رات ریپ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لیڈی کانسٹیبل ہائی وے پر گھر جاری تھی کہ کسی نے کپڑا منہ پر رکھ کر بہوش کردیا، لیڈی کانسٹیبل ث کو اسی حالت میں ملزم اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔

حکام کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون کانسٹیبل کی سرکاری گن بھی اس کے قریب سے ہی مل گئ تھی ۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا ایک ہی شخص تھا ۔

ایس ایس پی امین بخاری نے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے