پاکستان پاکستان24

احتساب کے نئے ادارے پر اجلاس

اکتوبر 1, 2018 < 1 min

احتساب کے نئے ادارے پر اجلاس

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فروغ نسیم اور معاونین خصوصی نعیم الحق اور ارباب شہزاد نے شرکت کی ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قومی احتساب بیورو سے متعلق امور اور قانون کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کے ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے، نیب کے اقدامات سے انتقام کا تاثر نہیں جانا چاہیے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، اس معاملے پر کوئی دباو قبول نہیں ہوگا ۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس کو بتایا کہ احتساب کے نئے ادارے کے قانون پر کام کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مسودہ قانون فائنل کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے