نئے جج لگانے کی سفارش

چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 7 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش کی ہے۔

جن وکیلوں کے ناموں کی سفارش کی گئی ان میں انوارالحق پنوں، فاروق حیدر ، شکیل الرحمان، محمود وحید خان اور احمد رضا شامل ہیں ۔ رسال حسن سید اور عاصم حفیظ کو بھی ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنےکی بھی سفارش کی ہے ۔مستقلی کی سفارش والوں میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس چودھری عبدالعزیز اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے