پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ کی زبان سے شاہ سلمان کی اوقات

اکتوبر 3, 2018 < 1 min

ٹرمپ کی زبان سے شاہ سلمان کی اوقات

Reading Time: < 1 minute

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان کو تنبیہ کی تھی کہ وہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں سکتے ۔ ٹرمپ نے یہ بات ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سعودی عرب کو امریکا کے قریبی اتحادی سمجھے جانے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے اور امریکی صدر کا اس بیان کو مصلحت یا سفارتی آداب کے منافی دیکھا جا رہا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کرتے ہیں، کیا آپ کہیں گے کہ وہ امیر ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے سعودی بادشاہ سلمان پسند ہے ۔ لیکن میں نے اسے کہا تھا کہ بادشاہ، ہم تمھاری حفاظت کر رہے ہیں، ہمارے بغیر تم دو ہفتے بھی نہیں رہو گے، تمھیں اپنی فوج کے لیے معاوضہ ادا کرنا ہوگا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے سعودی بادشاہ سے یہ بات کب کی تاہم زیادہ امکان یہی ہے کہ گذشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیرملکی دورہ سعودی عرب میں شاہ سلمان سے یہ بات کی ہوگی ۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز شاہ سلمان سے گفتگو کی تھی اور انھوں نے تیل کی منڈیوں میں استحکام کے لیے تیل کی فراہمی کوششوں اور عالمی معاشی ترقی کے معاملات پر بات چیت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے