متفرق خبریں

عمران خان کے گھر کیلئے قانون

اکتوبر 5, 2018 < 1 min

عمران خان کے گھر کیلئے قانون

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو بنی گالہ کی زمینوں کے تنازعات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے گھر پر لینا چاہیے ۔

عدالت عظمی کے 3 رکنی بنچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بنی گالہ میں تعمیرات کو باضابطہ بنانے کیلئے سی ڈی اے نے نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان یہاں درخواست لے کر آئے تھے، اب تعمیرات کو ریگولر کرانے کے لیے پہلا قدم خود اٹھائیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم بنی گالا کا گھر ریگولرائز کرانے کے لیے سی ڈی اے کے پاس جائیں گے ۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی اے کے پاس آپ کیا لے کر جائیں گے؟ کیا وہ دستاویزات لے کر جائیں گے جن میں نقشے کا کوئی ثبوت نہیں؟ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم کے گھر پر لینا چاہیے ۔ عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بنی گالہ کے بوٹانیکل گارڈن کے گرد چار کلومیٹر دیوار تعمیر کر دی گئی ہے، باقی آٹھ کلومیٹر فروری تک مکمل ہو جائے گی جبکہ راول ڈیم کے گرد لیز پر دی گئی اراضی پر نوٹس جاری کئے ہیں ۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی کچھ اراضی پر  مقدمے بازی بھی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ماتحت عدلیہ کو ہدایت کرتے ہیں کہ ایسے تمام مقدمات جلد از جلد نمٹائے جائیں ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے