عالمی خبریں

انٹرپول کا سربراہ لاپتہ

اکتوبر 6, 2018 < 1 min

انٹرپول کا سربراہ لاپتہ

Reading Time: < 1 minute

عالمی پولیس انٹرپول کا سربراہ لاپتہ ہو گیا ہے اور فرانس نے گمشدگی کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کا تعلق چین سے ہے اور ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا دعوی ہے کہ 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مینگ ہونگ وائی فرانس میں لاپتہ نہیں ہوئے ۔ مینگ کی اہلیہ نے فرانسیسی پولیس کو اپنے خاوند کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ۔ پولیس حکام کے مطابق مینگ کا اپنی اہلیہ سے ایک ہفتے سے رابطہ نہیں ہوا ۔

دوسری جانب ایک بیان جاری کر کے انٹرپول نے کہا ہے کہ ادارہ اپنے سربراہ کی گمشدگی سے باخبر ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ فرانس نے یہ معاملہ چین کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا ہے ۔ واضح رہے کہ عالمی پولیس انٹرپول دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرتی ہے تاہم یہ عالمی قوانین کے تابع ہے اور انٹرپول خود سے کسی مطلوب ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی بلکہ اس ملک کے حکام حراست میں لے کر حوالے کرتے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے