پاکستان پاکستان24

جسٹس کاسی پر الزامات مسترد

اکتوبر 12, 2018 < 1 min

جسٹس کاسی پر الزامات مسترد

Reading Time: < 1 minute

سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف ریفرنس خارج کر دیا ہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

کونسل کے مطابق جسٹس انور کاسی کے خلاف ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس لئے ان کے خلاف ریفرنس میں لگائے گئے الزامات و شکایات کو خارج کیا جاتا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس انور کاسی کیخلاف چار مختلف شکایات کو درج کرائی گئی تھیں ۔ کونسل چیئرمین چیف جسٹس کی زیر صدارت گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس انور کاسی کیخلاف چاروں شکایات کا جائزہ لیا گیا، جسٹس انور کاسی کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے