پاکستان پاکستان24

پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس

اکتوبر 12, 2018 < 1 min

پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور دیگر پروفیسرز کو عدالت پیشی کے موقع پر ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے متعلقہ حکام کو کل عدالت طلب کر لیا جبکہ چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔

سپریم کورٹ اور نیب سے اعلامیے جاری کئے گئے ہیں ۔ کل چیف جسٹس لاہور میں نیب کے حکام کا موقف سنیں گے ۔ سپریم کورٹ کے مطابق نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے نیب کے متعلقہ حکام (ڈائریکٹر نیب لاہور) اور پولیس افسر (ڈی آئی جی آپریشنز لاہور) کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔

دوسری جانب نیب سے جاری بیان میں چیئرمین نے ساری ذمہ داری نیچے کے عملے پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ وضاحت کی جائے میری واضح ہدایات کے باوجود پروفیسرز کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے