متفرق خبریں

وزیروں کی خبروں پر چینلز کو نوٹس

اکتوبر 13, 2018 < 1 min

وزیروں کی خبروں پر چینلز کو نوٹس

Reading Time: < 1 minute

ایک بیان میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ان ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیراعظم کی ناخوشی اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے سرکاری گھر پر خزانے سے آرائش کیلئے رقم خرچ کرنے کی خبریں نشر کی تھیں ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں جعلی ہیں اور ان کی فوری تردید کی جائے بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی اور لائسنس بھی معطل کیا جا سکتا ہے ۔

یہ خبر وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کو واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی ہے اور ابھی تک اس کا باضابطہ نوٹس کہیں پر بھی اپلوڈ نہیں کیا گیا ۔

حکومت کا جاری کردہ واٹس ایپ فرمان

PEMRA has taken Notice of telecast of fake, baseless and unverified news reports on TV channels last night against Finanace Minister Mr. Asad Umar and the State Minister Mr. Shaharyar Afridi.

PEMRA in its notice has directed TV channels to immediately air rebuttal or furnish evidence in support of their news (if any) within 02 days.

Failing which PEMRA shall be constraint to take action as per law which may inter-alia includes imposition of fines and or suspension of broadcast of channels who have aired these fake news.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے