پاکستان24 متفرق خبریں

سپریم کورٹ بلڈنگ بھی غیر قانونی ہے

اکتوبر 16, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ بلڈنگ بھی غیر قانونی ہے

Reading Time: < 1 minute

بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ہے ۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بتائیں سب سے پہلے ان کا گھر ریگولیرائز ہوگا، اگر گھر باقاعدہ نہیں تو سب سے پہلے ان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالہ میں تعمیرات بغیر منصوبہ بندی کے ہوئیں تاہم ساری تعمیرات گرانے کا حکم نہیں دے سکتے، صرف زون تھری کی حد تک قانون کو دیکھا جا رہا ہے ۔
بنی گالہ رہائشیوں کی وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ زون تھری کی ساری تعمیرات غیر قانونی ہیں، سپریم کورٹ بھی زون تھری میں ہے،
آپ کیا چاہتی ہیں سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کو گرا دیں؟ چیف جسٹس
شاہراہ دستور پر صرف ٹوئن ٹاور بلڈنگ زون تھری میں ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے