متفرق خبریں

وقت ٹی وی سے مطیع اللہ جان فارغ

اکتوبر 17, 2018 < 1 min

وقت ٹی وی سے مطیع اللہ جان فارغ

Reading Time: < 1 minute

معروف صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان کو نوائے وقت گروپ کے ٹی وی وقت نیوز نے ملازمت سے فارغ کر دیا ہے ۔ مطیع اللہ جان نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں اس کی تصدیق کی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ مطیع اللہ جان کے علاوہ اسلام آباد سے وقت نیوز کے ایک اور اینکر فیصل شکیل کو بھی فراغت کا پروانہ تھمایا گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بظاہر یہ برطرفیاں وقت نیوز کو درپیش مالی مشکلات کا شاخسانہ ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ ٹی وی چینلز مالکان کی فوج کے ترجمان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے اداروں کو حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے تاہم اس ملاقات کے دوران ایسی کچھ شرائط عائد کی گئی تھیں جن پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے ۔

موجودہ صورتحال کو پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں تاریک ترین دور کہا جا رہا ہے جہاں ایک طرف اظہار رائے کی آزادی پر ہر طرف سے قوتیں حملہ آور ہیں اور دوسری جانب ایسی تمام آوازوں کو خاموش کرایا جا رہا ہے جن کو سوشل میڈیا پر بھی سنا اور سنجیدہ لیا جاتا ہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے